المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
موسى بن عبيدة الربذي، عن إياس بن سلمة باب: موسیٰ بن عبیدہ ربذی کی ایاس بن سلمہ سے روایات
حدیث نمبر: 6237
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُجَاهِدٍ أَبُو مُجَاهِدٍ الْكَابُلِيُّ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيِّ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «أَهْدَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْبُدْنِ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ جَمَلًا كَانَ يُخْتَ أَبِي جَهْلٍ يَوْمَ بَدْرٍ، فِي رَأْسَهِ بُرَّةٌ مِنْ فِضَّةٍ» قَالَ عَبْدُ اللهِ: «حَدَّثَنَا أَبِي عَنْهُ قَدِيمًا، ثُمَّ تَرَكَهُ بَعْدُ»ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے حدیبیہ کے سال قربانی کے جانوروں میں ایک ایسا اونٹ ہدیہ کیا جو بدر کے دن ابوجہل کا حصہ تھا، اس کی ناک میں چاندی کی مہار تھی۔
عبداللہ بن احمد کہتے ہیں: میرے والد نے یہ روایت مجھے پہلے سنائی تھی، پھر بعد میں اسے ترک کر دیا۔