المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن إياس بن سلمة، عن أبيه باب: محمد بن ایاس بن سلمہ کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 6238
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أنا، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، أَوْ أَحَدُهُمَا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّ سَلَمَةَ بْنَ الْأَكْوَعِ قَدِمَ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيَهُ بُرَيْدَةُ بْنُ الْحُصَيْبِ فَقَالَ: ارْتَدَدْتَ عَنْ هِجْرَتِكَ، يَا سَلَمَةُ؟ فَقَالَ: مَعَاذَ اللهِ فِي إِذْنٍ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «ابْدُوا يَا أَسْلَمُ، فَشُمُّوا الرِّيَاحَ، وَاسْكُنُوا الشِّعَابَ» فَقَالُوا: إِنَّا نَخَافُ أَنْ يُغَيِّرَ ذَلِكَ هِجْرَتَنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنْتُمْ مُهَاجِرُونَ حَيْثُمَا كُنْتُمْ»ترجمہ
ایاس بن سلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ مدینہ آئے تو سیدنا بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ ان سے ملے اور کہا: اے سلمہ! کیا تم اپنی ہجرت سے پھر گئے ہو؟ تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی پناہ، یہ تو رسول اللہ ﷺ کی اجازت سے ہے، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”اے اسلم! کھلی زمین میں نکل جاؤ، ہوا کھلی فضا میں لو، اور وادیوں میں رہائش اختیار کرو۔“ تو انہوں نے عرض کیا: ہمیں خدشہ ہے کہ اس سے ہماری ہجرت بدل جائے گی؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم جہاں بھی ہو مہاجر ہی رہو گے۔“