المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة بن عمار، عن إياس بن سلمة، عن أبيه باب: عکرمہ بن عمار کی ایاس بن سلمہ کے واسطے سے ان کے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے روایات
حدیث نمبر: 6219
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَنْبَرٍ الْبَصْرِيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: جَاءَ عَمِّي بِرَجُلٍ مِنْ عَجْلَانَ يَقُودُ بِهِ وَبِفَرَسِهِ فِي سَبْعِينَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، حَتَّى وَقَفَ بِهِمْ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «دَعُوهُمْ» قَالَ: فَعَقَلَ عَنْهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَهُوَ الَّذِي كَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ عَنْهُمْ بِبَطْنِ مَكَّةَ مِنْ بَعْدِ أَنْ أَظْفَرَكُمْ عَلَيْهِمْ} [الفتح: ٢٤] الْآيَةَترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے چچا قبیلہ عجلان کے ایک شخص کو اور اس کے گھوڑے کو ستر مشرکین کے ہمراہ لے کر آئے، یہاں تک کہ انہیں لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس ٹھہرے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں چھوڑ دو۔“ راوی کہتے ہیں: تو رسول اللہ ﷺ نے ان کی طرف سے دیت ادا کر دی، اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور وہی ہے جس نے مکہ کی سرزمین میں، تمہیں ان پر غالب کرنے کے بعد، ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روک دیے“ [سورۃ الفتح: 24]