المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة بن عمار، عن إياس بن سلمة، عن أبيه باب: عکرمہ بن عمار کی ایاس بن سلمہ کے واسطے سے ان کے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے روایات
حدیث نمبر: 6212
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ، ثنا مُعْتَمِرٌ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَصَبْتُ جَارِيَةً مِنْ بَنِي فَزَارَةَ، فَلَقِيَنِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «لِلَّهِ أَبُوكَ , هَبْهَا لِي» , فَأَعْطَيْتُهَا إِيَّاهُ، فَفَادَى بِهَا نَاسًا مِنَ الْمُسْلِمِينَترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے بنو فزارہ کی ایک لڑکی حاصل کی، تو نبی کریم ﷺ مجھے ملے اور فرمایا: ”اللہ تمہارے باپ کو بھلائی دے، یہ مجھے دے دو۔“ تو میں نے وہ آپ ﷺ کو دے دی، پھر آپ ﷺ نے اس کے بدلے مسلمانوں میں سے کچھ لوگوں کا فدیہ دلوایا۔