المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة بن عمار، عن إياس بن سلمة، عن أبيه باب: عکرمہ بن عمار کی ایاس بن سلمہ کے واسطے سے ان کے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے روایات
حدیث نمبر: 6207
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، قَالَا: ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ: «لَأُعْطِيَنَّ الرَّايَةَ الْيَوْمَ رَجُلًا يُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ، وَيُحِبُّهُ اللهُ وَرَسُولُهُ» ، قَالَ: فَبَعَثَنِي إِلَى عَلِيٍّ، وَهُوَ أَرْمَدُ، فَجِئْتُ بِهِ أَقُودُهُ، فَتَفَلَ فِي عَيْنَهِ، فَبَرَأَ، وَأَعْطَاهُ الرَّايَةَترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ خیبر کے دن رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں آج یہ جھنڈا ایسے شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، اور اللہ اور اس کے رسول اسے محبوب رکھتے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: تو آپ ﷺ نے مجھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلانے بھیجا، جبکہ ان کی آنکھیں دکھ رہی تھیں، میں انہیں ہاتھ پکڑ کر لے آیا، آپ ﷺ نے ان کی آنکھ میں اپنا لعاب دہن لگایا تو وہ ٹھیک ہو گئی، اور آپ ﷺ نے انہیں جھنڈا عطا فرمایا۔