المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد المقبري عن سلمة بن الأكوع باب: سعید مقبری کی سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6206
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَعُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، اخْتَلَفَا فِي الْمُتْعَةِ، فَقَالَ عُرْوَةُ: هِيَ زِنًى، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَمَا يُدْرِيكَ يَا عُرَيَّةُ؟ فَمَرَّ بِهِمَا سَلَمَةُ بْنُ الْأَكْوَعِ، فَسَأَلَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: غَرَّبَ بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةَ أَشْهُرٍ، كُنْتُ أَخْرَجُ مَعَ الْجَيْشِ، فَأُقِيمُ حِينَ يُقِيمُونَ، وَأُمْسِي حِينَ يُمْسُونَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ شَاءَ فَلْيَسْتَمْتِعْ مِنْ هَذِهِ النِّسَاءِ»ترجمہ
سعید مقبری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کا متعہ کے بارے میں اختلاف ہوا، عروہ نے کہا: یہ زنا ہے، اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: اے عُرَیّہ! تمہیں کیا معلوم؟ اتنے میں سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان سے پوچھا، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ ہمیں لے کر تین ماہ کے لیے دور (سفر پر) نکلے، میں لشکر کے ساتھ نکلتا، جب وہ پڑاؤ ڈالتے تو میں بھی ڈالتا اور جب وہ شام کرتے تو میں بھی کرتا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو چاہے ان عورتوں سے متعہ کر لے۔“