المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن أبي قرة، عن سلمان رضي الله عنه باب: عمرو بن ابی قرہ کی سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6132
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامِيُّ الْكُوفِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، قَالَا: ثنا أَبُو أُسَامَةَ، ثنا مِسْعَرٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قُرَّةَ قَالَ: قَالَ سَلْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: " إِنَّ حُذَيْفَةَ كَانَ يُحَدِّثُ بِأَشْيَاءَ يَقُولُهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَضَبِهِ لِأَقْوَامٍ، فَقُلْتُ: يَا حُذَيْفَةُ لَتَنْتَهِيَنَّ أَوْ لَأَكْتُبَنَّ فِيكَ إِلَى عُمَرَ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا مِنْ وَلَدِ آدَمَ فَأَيُّمَا عَبْدٍ مِنْ أُمَّتِي لَعَنْتُهُ أَوْ سَبَبْتُهُ فِي غَيْرِ كُنْهِهِ فَاَجْعَلُهَا عَلَيْهِ صَلَاةً»ترجمہ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کچھ باتیں بیان کیا کرتے تھے جو رسول اللہ ﷺ نے غصے کی حالت میں کچھ لوگوں کے بارے میں فرمائی تھیں، تو میں نے کہا: اے حذیفہ! تم باز آ جاؤ ورنہ میں تمہارے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو لکھ بھیجوں گا، حالانکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”میں آدم کی اولاد میں سے ہوں، پس میری امت میں سے جس بندے پر میں نے لعنت کی ہو یا اسے گالی دی ہو حالانکہ وہ اس کا اہل نہیں تھا، تو میں اسے اس کے لیے رحمت بنا دوں۔“