حدیث نمبر: 6125
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، ثنا سَالِمُ بْنُ غَيْلَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ جَعْدًا أَبَا عُثْمَانَ يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو عُثْمَانَ النَّهْدِيُّ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا لَقِيَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ فَأَخَذَ بِيَدِهِ تَحَاتَّتْ عَنْهُمَا ذُنُوبُهُمَا، كَمَا تَتَحَاتُ الْوَرَقُ مِنَ الشَّجَرَةِ الْيَابِسَةِ فِي يَوْمِ رِيحٍ عَاصِفٍ، وَإِلَّا غُفِرَ لَهُمَا، وَلَوْ كَانَتْ ذُنُوبُهُمَا مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ»
ترجمہ

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی سے ملتا ہے اور اس کا ہاتھ تھامتا ہے تو ان دونوں کے گناہ اس طرح جھڑ جاتے ہیں جیسے خشک درخت کے پتے تیز آندھی کے دن جھڑ جاتے ہیں، اور اگر ایسا نہ بھی ہو تب بھی وہ دونوں بخش دیے جاتے ہیں، خواہ ان کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6125
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 256، حدیث 6150