المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو العوام الجزار، عن أبي عثمان، عن سلمان رضي الله عنه باب: ابوالعوام جزار کی ابوعثمان کے واسطے سے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6124
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ الدَّارِعُ، ثنا فَائِدٌ أَبُو الْعَوَّامِ الْجَزَّارُ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الْجَرَادِ، فَقَالَ: «ذَاكَ أَكْثَرُ جُنُودِ اللهِ، لَا آكُلُهُ، وَلَا أُحَرِّمُهُ»ترجمہ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے ٹڈی کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”یہ اللہ کے لشکروں میں سے سب سے زیادہ ہیں، میں نہ اسے کھاتا ہوں اور نہ اسے حرام قرار دیتا ہوں۔“