المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عاصم بن سلمان الأحول، عن أبي عثمان النهدي باب: عاصم بن سلمان احول کی ابوعثمان نہدی سے روایات
حدیث نمبر: 6094
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بُنْدَارٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُمْ: «أَلَكُمْ طَعَامٌ؟» قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: «فَلَكُمْ شَرَابٌ؟» قَالُوا: نَعَمْ، فَقَالَ: «فَتُصَفُّونَهُ؟» قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: «وَتُبَرِّدُونَهُ؟» قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: «فَإِنَّ مَعَادَهُمَا كَمَعَادِ الدُّنْيَا، يَقُومُ أَحَدُكُمْ إِلَى خَلْفِ بَيْتِهِ، فَيُمْسِكُ عَلَى أَنْفِهِ مِنْ نَتْنِهِ»ترجمہ
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نے ان سے پوچھا: ”کیا تمہارے پاس کھانا ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تمہارے پاس پینے کی چیز ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تم اسے چھانتے ہو؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”اور اسے ٹھنڈا کرتے ہو؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پس بیشک ان دونوں کا انجام بھی دنیا کے انجام کی طرح ہے، تم میں سے کوئی اپنے گھر کے پیچھے جاتا ہے تو اس کی بدبو سے اپنی ناک بند کر لیتا ہے۔“