المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان التيمي، عن أبي عثمان النهدي باب: سلیمان تیمی کی ابوعثمان نہدی سے روایات
حدیث نمبر: 6095
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا كَانَ الرَّجُلُ بِأَرْضِ قِيٍّ، فَحَانَتِ الصَّلَاةُ فَلْيَتَوَضَّأْ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ مَاءً فَلْيَتَيَمَّمْ، فَإِنْ أَقَامَ صَلَّى مَعَهُ مَلَكَاهُ، وَإِنْ أَذَّنَ وَأَقَامَ صَلَّى خَلْفَهُ مِنْ جُنُودِ اللهِ مَا لَا يُرَى طَرَفَاهُ»ترجمہ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی ایک ویران زمین میں ہو اور نماز کا وقت ہو جائے تو وہ وضو کرے، اگر پانی نہ ملے تو تیمم کر لے۔ اگر وہ اقامت کہے تو اس کے دونوں فرشتے اس کے ساتھ نماز پڑھیں گے، اور اگر وہ اذان اور اقامت دونوں کہے تو اللہ کے لشکروں میں سے اتنے فرشتے اس کے پیچھے نماز پڑھیں گے کہ ان کے دونوں کنارے نظر نہ آئیں۔“