المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عاصم بن سلمان الأحول، عن أبي عثمان النهدي باب: عاصم بن سلمان احول کی ابوعثمان نہدی سے روایات
حدیث نمبر: 6090
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الصَّبَّاحِ، ثنا بَكْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَبَّانَ، ثنا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالزَّكاةِ ثَلَاثَ مِرَارٍ، فَقَالَ: «مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟» قَالُوا: الَّذِي يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ، قَالَ: «إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذَنْ لَقَلِيلٌ، الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللهِ شَهَادَةٌ، وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ، وَالنُّفَسَاءُ شَهَادَةٌ، وَالْحَرْقُ شَهَادَةٌ، وَالْغَرَقُ شَهَادَةٌ، وَالسُّلُّ شَهَادَةٌ، وَالْبَطْنُ شَهَادَةٌ»ترجمہ
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس زکاۃ لے کر تین بار آیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے ہاں شہید کسے سمجھتے ہو؟“ صحابہ نے عرض کیا: جو اللہ کی راہ میں قتل کیا جائے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تب تو میری امت کے شہید بہت کم ہوں گے۔ اللہ کی راہ میں قتل ہونا شہادت ہے، طاعون میں مرنا شہادت ہے، زچگی میں مرنا شہادت ہے، آگ میں جلنا شہادت ہے، ڈوبنا شہادت ہے، تپِ دق شہادت ہے، اور پیٹ کی بیماری میں مرنا شہادت ہے۔“