المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما روى ابن عباس، عن سلمان رضي الله عنه باب: جو کچھ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت کیا
حدیث نمبر: 6041
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ بْنِ مِهْرَانَ النَّاقِدُ، ثنا بَشَّارُ بْنُ مُوسَى الْخَفَّافُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنِي سَلْمَانُ، أَنَّهُ: «أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَدِيَّةٍ، فَأَكَلَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ، وَأَتَاهُ بِصَدَقَةٍ فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهَا»ترجمہ
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس ہدیہ لے کر آئے تو آپ ﷺ نے اور آپ کے صحابہ نے اس میں سے کھایا، اور وہ صدقہ لے کر آئے تو آپ ﷺ نے اس میں سے کچھ نہ کھایا۔