❮
❯
حدیث نمبر: 6025
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى الْعَنْبَرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ سُورٍ الْعَنْبَرِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، " أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ، ذَهَبَ مَعَ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ يَخْطُبُ عَلَيْهِ امْرَأَةً مِنْ بَنِي لَيْثٍ، فَدَخَلَ، فَذَكَرَ فَضْلَ سَلْمَانَ وَسَابِقَتَهُ وَإِسْلَامَهُ، وَذَكَرَ أَنَّهُ يَخْطُبُ إِلَيْهِمْ فَتَاتَهُمْ فُلَانَةَ، فَقَالُوا: أَمَّا سَلْمَانُ فَلَا نُزَوِّجُهُ، وَلَكِنَّا نُزَوِّجُكَ، فَتَزَوَّجَهَا ثُمَّ خَرَجَ، فَقَالَ: إِنَّهُ كَانَ شَيْءٌ، وَإِنِّي اسْتَحْيِي أَنْ أَذَكُرَ ذَلِكَ، قَالَ: «وَمَا ذَلِكَ؟» فَأَخْبَرَهُ أَبُو الدَّرْدَاءِ بِالْخَبَرِ، فَقَالَ سَلْمَانُ: «أَنَا أَحَقُّ أَنْ أَسْتَحْيِيَ مِنْكَ أَنْ أَخْطُبَهَا، وَكَانَ اللهُ قَدْ قَضَاهَا لَكَ»
ترجمہ

ثابت بنانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ساتھ گئے تاکہ ان کے لیے بنو لیث کی ایک عورت کا رشتہ مانگیں۔ وہ اندر داخل ہوئے تو سلمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت، ان کی سبقت اور ان کے اسلام کا ذکر کیا، اور بتایا کہ وہ ان سے ان کی بیٹی فلانہ کا رشتہ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: سلمان سے تو ہم اپنی بیٹی کا نکاح نہیں کریں گے، مگر تم سے کر دیں گے۔ چنانچہ ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے اس سے نکاح کر لیا، پھر باہر نکلے تو کہا: ایک بات ہوئی ہے جسے بیان کرتے مجھے شرم آتی ہے۔ سلمان رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”وہ کیا؟“ تو ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے انہیں پوری بات بتا دی۔ سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے تم سے زیادہ شرم آنی چاہیے کہ میں نے اسے پیغام بھیجا تھا، حالانکہ اللہ نے اسے تمہارے لیے مقدر کر رکھا تھا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6025
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 216، حدیث 6050