المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب الوضوء ثلاثا والصلاة في النعلين باب: تین تین بار وضو کرنے اور جوتوں سمیت نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 602
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَبِي أَوْسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: مَرَرْنَا عَلَى مَاءٍ مِنْ مِيَاهِ الْأَعْرَابِ، فَقَامَ أَبِي «فَبَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى نَعْلَيْهِ» قُلْتُ: أَلَا تَخْلَعُهُمَا؟ قَالَ: «لَا أَزِيدُكَ عَلَى مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ»ترجمہ
سیدنا اوس بن ابی اوس رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم بدووں کے ایک پانی کے پاس سے گزرے، تو میرے والد کھڑے ہوئے، پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ میں نے پوچھا: کیا آپ انہیں اتارتے نہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”میں تجھے اس سے زیادہ کچھ نہیں بتاؤں گا جو میں نے رسول اللہ ﷺ کو کرتے دیکھا ہے۔“