حدیث نمبر: 600
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا جَدُّهُ أَوْسُ بْنُ أَوْسٍ، عَنْ جَدِّهِ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ: إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ، قَالَ: نَاوِلْنِي نَعْلِي، فَيَنْتَعِلُ وَيُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ، وَيَقُولُ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ»
ترجمہ

سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کے پوتے بیان کرتے ہیں کہ جب وہ (سیدنا اوس رضی اللہ عنہ) نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو فرماتے: مجھے میرے جوتے دو، پھر وہ جوتے پہن کر جوتوں سمیت نماز پڑھتے اور فرماتے: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو جوتوں سمیت نماز پڑھتے دیکھا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الألف / حدیث: 600
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 222، حدیث 604