المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
فضيل بن سليمان النميري، عن أبي حازم باب: فضیل بن سلیمان نمیری کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5928
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُودٍ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: " كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَنْدَقِ، وَنَحْنُ نَحْفُرُ وَهُوَ يَنْقُلُ التُّرَابَ، فَقَالَ: «اللهُمَّ لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الْآخِرَةِ، فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ، وَالْمُهَاجِرَةِ»ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ”ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ خندق میں تھے، ہم کھدائی کر رہے تھے اور آپ ﷺ مٹی اٹھا رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! حقیقی زندگی تو صرف آخرت کی زندگی ہے، پس انصار اور مہاجرین کو بخش دے۔“