المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مبشر بن مكسر شيخ من أهل المدينة نزل البصرة، عن أبي حازم باب: مبشر بن مکسر، اہلِ مدینہ کے ایک شیخ جو بصرہ میں رہائش اختیار کر گئے، کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5915
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا مُبَشِّرُ بْنُ مُكَسِّرٍ، ثنا أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِلْجَنَّةِ بَابٌ يُقَالُ لَهُ الرَّيَّانُ، يُدْعَى إِلَيْهِ الصَّائِمُونَ، يُقَالُ لَهُمْ: هَلُمُّوا، فَإِذَا دَخَلُوا أَغْلَقُوا ذَلِكَ الْبَابَ، فَلَمْ يَدْخُلْ مَعَهُمْ غَيْرُهُمْ "ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے، روزہ داروں کو اس کی طرف بلایا جاتا ہے، ان سے کہا جاتا ہے: آ جاؤ، پھر جب وہ سب داخل ہو جاتے ہیں تو وہ دروازہ بند کر دیا جاتا ہے، پھر ان کے ساتھ کوئی اور داخل نہیں ہوتا۔“