حدیث نمبر: 5802
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّهُ قَالَ: «لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ، وَانْصَرَفَ الْمُشْرِكُونَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ، خَرَجَ النِّسَاءُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ يَغِيثُونَهُمْ، فَكَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَنْ خَرَجَ، فَلَمَّا لَقِيتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَنَقَتْهُ، وَجَعَلَتْ تَغْسِلُ جِرَاحَاتِهِ بِالْمَاءِ فَيَزْدَادُ الدَّمُ، فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِكَ أَخَذَتْ شَيْئًا مِنْ حَصِيرٍ فَأَحْرَقَتْهُ بِالنَّارِ، فَكَمَدَتْهُ حَتَّى لَصَقَ بِالْجُرْحِ وَاسْتَمْسَكَ الدَّمُ»
ترجمہ

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب غزوہ احد کا دن ہوا اور مشرکین رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ کے پاس سے لوٹ گئے تو عورتیں رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کی مدد کے لیے نکلیں، ان میں رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بھی تھیں۔ جب وہ رسول اللہ ﷺ سے ملیں تو آپ سے لپٹ گئیں اور پانی سے آپ کے زخم دھونے لگیں، مگر خون اور بڑھتا گیا۔ جب انہوں نے یہ دیکھا تو چٹائی کا ایک ٹکڑا لے کر اسے آگ سے جلایا، پھر اسے زخم پر رکھ کر دبایا یہاں تک کہ وہ زخم سے چپک گیا اور خون بند ہو گیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 5802
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 153، حدیث 5823