حدیث نمبر: 5800
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، ثنا أَبُو عَامِرٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: شَهِدْتُ مَاعِزًا حِينَ أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجْمِهِ، فَعَدَا فَاتَّبَعَهُ النَّاسُ يَرْجُمُونَهُ حَتَّى لَقِيَهُ عُمَرُ فِي الْجَبَّانَةِ، فَضَرَبَهُ بِلَحْيِ بَعِيرٍ، فَقَتَلَهُ
ترجمہ

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ماعز رضی اللہ عنہ کے موقع پر موجود تھا، جب رسول اللہ ﷺ نے ان کے رجم کا حکم دیا، تو وہ بھاگے، تو لوگ انہیں سنگسار کرتے ہوئے ان کے پیچھے لگ گئے، یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے قبرستان میں انہیں پا لیا، تو انہوں نے اونٹ کی جبڑے کی ہڈی سے انہیں مارا، جس سے وہ فوت ہو گئے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 5800
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 153، حدیث 5821