المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب في الغسل يوم الجمعة، والتكبير للرواح باب: جمعہ کے دن غسل کرنے اور نماز کے لیے جلد جانے کی فضیلت کا بیان
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ ابْنِ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَوْسَ بْنَ أَوْسٍ الثَّقَفِيَّ يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: «مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، ثُمَّ غَدَا، وَابْتَكَرَ، وَمَشَى وَلَمْ يَرْكَبْ، وَلَمْ يَلْغُ كُتِبَ لَهُ بِهِ عَمَلُ سَنَةٍ» قَالَ ابْنُ جَابِرٍ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ يَحْيَى بْنَ الْحَارِثِ الذِّمَارِيَّ، فَقَالَ: أَنَا سَمِعْتُ أَبَا الْأَشْعَثِ يُحَدِّثُ بِهِ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: «لَهُ بِكُلِّ قَدَمٍ عَمَلُ سَنَةٍ، صِيَامُهَا وَقِيَامُهَا» ، قَالَ ابْنُ جَابِرٍ: «فَحَفِظَ يَحْيَى وَنَسِيتُ» قَالَ الْوَلِيدُ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِأَبِي عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيِّ، فَقَالَ: «ثَبَتَ الْحَدِيثُ أَنَّ لَهُ بِكُلِّ قَدَمٍ عَمَلَ سَنَةٍ»…ابن جابر کہتے ہیں: میں نے ابوالاشعث صنعانی کو یہ کہتے سنا: میں نے سیدنا اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ ﷺ سے یہ روایت کرتے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے جمعے کے دن (اپنی بیوی کو) غسل کروایا اور خود غسل کیا، پھر سویرے گیا اور اول وقت گیا، اور پیدل چل کر گیا سوار ہو کر نہیں، اور کوئی بےکار بات نہ کی، تو اس کے لیے ایک سال کا (نیک) عمل لکھا جائے گا۔“ ابن جابر کہتے ہیں: پھر میں نے یہ حدیث یحییٰ بن حارث ذماری کو سنائی، تو انہوں نے کہا: میں نے بھی ابوالاشعث کو یہ حدیث سیدنا اوس بن اوس سے، رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے سنا ہے، پھر انہوں نے (اس میں) یہ کہا: ”اس کے ہر قدم کے بدلے اسے ایک سال کے روزے اور قیام کا اجر ملے گا۔“ ابن جابر کہتے ہیں: یحییٰ نے (یہ الفاظ) یاد رکھے اور میں بھول گیا۔ ولید کہتے ہیں: میں نے یہ بات ابوعمرو اوزاعی سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: حدیث اسی طرح ثابت ہے کہ اس کے ہر قدم کے بدلے اسے ایک سال کے عمل کا (اجر) ملے گا۔