المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن جعفر بن نجيح المدني عن أبي حازم باب: عبداللہ بن جعفر بن نجیح مدنی کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5798
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ فِي الْجَنَّةِ بَابًا يُقَالُ لَهُ الرَّيَّانُ، يُقَالُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أَيْنَ الصَّائِمُونَ؟ هَلْ لَكُمْ إِلَى الرَّيَّانِ، مَنْ دَخَلَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا، فَيَدْخُلُونَ فِيهِ، فَإِذَا دَخَلَ آخِرُهُمْ أُغْلِقَ، فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْهُ أَحَدٌ غَيْرُهُمْ "ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے، قیامت کے دن کہا جائے گا: روزہ دار کہاں ہیں؟ کیا تم ریان کی طرف آنا چاہتے ہو؟ جو اس سے داخل ہوگا وہ کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔ چنانچہ وہ سب اس میں داخل ہو جائیں گے، جب ان کا آخری فرد داخل ہو جائے گا تو وہ بند کر دیا جائے گا، پھر اس سے ان کے سوا کوئی داخل نہیں ہوگا۔“