المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن جعفر بن نجيح المدني عن أبي حازم باب: عبداللہ بن جعفر بن نجیح مدنی کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5796
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: " رَأَيْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ وَهُوَ قَائِمٌ بَوْلَ الشَّيْخِ الْكَبِيرِ يَكَادُ يَسْبِقُهُ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقُلْتُ لَهُ: أَلَا تَنْزِعُ؟ قَالَ: «لَا، قَدْ رَأَيْتُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي مَسَحَ عَلَيْهِمَا»ترجمہ
…میں نے رسول اللہ ﷺ کے صحابی سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ کھڑے ہو کر پیشاب کر رہے تھے، بوڑھے آدمی کے سے پیشاب کی طرح جو کہ نکلا جا رہا تھا، پھر انہوں نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ میں نے ان سے کہا: کیا آپ انہیں اتاریں گے نہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، میں نے اس شخص کو دیکھا ہے جو مجھ سے بہتر تھا، اس نے بھی ان پر مسح کیا تھا۔“