المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
موسى بن يعقوب الزمعي عن أبي حازم باب: موسیٰ بن یعقوب زمعی کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5739
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا دُحَيْمٌ، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ يَعْقُوبَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ لِكُلِّ قَوْمٍ فَرَطًا، وَإِنِّي فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَمَنْ وَرَدَ عَلَيَّ الْحَوْضَ فَشَرِبَ، لَمْ يَظْمَأْ، وَمَنْ لَمْ يَظْمَأْ دَخَلَ الْجَنَّةَ»ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہر قوم کا کوئی آگے جانے والا ہوتا ہے، اور میں حوض پر تمہارا آگے جانے والا ہوں، جو میرے پاس حوض پر آئے گا اور پیئے گا، وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا، اور جو کبھی پیاسا نہیں ہوگا وہ جنت میں داخل ہوگا۔“