المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 5639–5675) باب: (احادیث 5639 تا 5675)
حدیث نمبر: 5664
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسنِ الْخَفَّافُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: حَضَرْتُ لِعَانَهُمَا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً، فَلَمَّا فَرَغَا مِنْ تَلَاعُنِهِمَا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَذَبْتُ عَلَيْهَا إِنْ أَمْسَكْتُهَا، قَالَ: «فَطَلَّقَهَا ثَلَاثًا» ، وَقَالَ: وَاللهِ لَئِنْ كَذَبْتُ، لَقَدْ تَحَمَّلْتُ فِرْيَةً، ثُمَّ مَرَّتْ حَامِلًا، وَكَانَ الْوَلَدُ إِلَى أُمِّهِترجمہ
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے سامنے ان دونوں کے لعان کے وقت موجود تھا، اور اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی۔ جب دونوں لعان سے فارغ ہوئے تو شوہر نے کہا: یا رسول اللہ! اگر میں اسے رکھوں تو میں نے اس پر جھوٹ باندھا ہوگا۔ راوی کہتے ہیں: تو اس نے اسے تین طلاقیں دے دیں، اور کہا: اللہ کی قسم! اگر میں نے جھوٹ بولا ہو تو میں نے بہتان کا بوجھ اٹھایا ہوگا۔ پھر وہ حاملہ حالت میں چلی گئی، اور بچہ اپنی ماں کی طرف منسوب کیا گیا۔