المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 5639–5675) باب: (احادیث 5639 تا 5675)
حدیث نمبر: 5647
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، قَالَا: ثنا عِيسَى بْنُ عُثْمَانَ الْكِسَائِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عِيسَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حُجْرَتِهِ مَعَهُ مِدْرًى، يُسَرِّحُ بِهِ لِحْيَتَهُ، إِذْ جَاءَ إِنْسَانٌ فَاطَّلَعَ مِنْ جُحْرٍ فِي حُجْرَتِهِ، فَأَبْصَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: «لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْتَظِرُنِي، لَفَقَأْتُ بِهَذَا الْمِدْرَى عَيْنَكَ، إِنَّمَا جُعِلَ الْإِذْنُ مِنْ أَجْلِ الْبَصَرِ» ، " أَبُو سَلَمَةَ هَذَا رَوَى عَنْهُ سُفْيَانُ هُوَ: مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ "ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک بار نبی کریم ﷺ اپنے حجرے میں تھے، آپ ﷺ کے پاس ایک کنگھا تھا جس سے آپ ﷺ اپنی داڑھی سنوار رہے تھے، اتنے میں ایک آدمی آیا اور آپ ﷺ کے حجرے کے ایک سوراخ سے جھانکنے لگا۔ نبی کریم ﷺ نے اسے دیکھ لیا اور فرمایا: ”اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تو میرا انتظار کر رہا ہے تو میں یہ کنگھا تیری آنکھ میں گھونپ دیتا، اجازت طلب کرنا تو صرف نگاہ کی وجہ سے ہی مقرر کیا گیا ہے۔“ (سند سے متعلق نوٹ:) یہ ابوسلمہ، جن سے سفیان روایت کرتے ہیں، دراصل محمد بن ابی حفصہ ہیں۔