المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سهل أبو إياس الأنصاري ثم الساعدي باب: سیدنا سہل ابوایاس انصاری، پھر ساعدی، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 5617
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَدَنِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ أَنَّهُ، جَلَسَ إِلَى جَنْبِ إِيَاسِ بْنِ سَهْلٍ الْأَنْصَارِيِّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ فِي مَسْجِدِهِمْ، فَقَالَ: أَقْبِلْ عَلَى مَا قَبِلْتَ عَلَيْهِ يَا أَبَا حَازِمٍ أَلَا أُحَدِّثُكَ، عَنْ أَبِي، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَأَنْ أُصَلِّيَ الصُّبْحَ، ثُمَّ أَجْلِسَ فِي مَجْلِسٍ أَذْكُرُ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ، حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ شَدٍّ عَلَى جِيَادِ الْخَيْلِ فِي سَبِيلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ»ترجمہ
…وہ ایاس بن سہل انصاری، بنو ساعدہ کے، کے پہلو میں ان کی مسجد میں بیٹھے، تو انہوں نے کہا: اے ابوحازم! جس بات کی طرف تم متوجہ تھے اسی کی طرف متوجہ رہو، کیا میں تمہیں اپنے والد کی سند سے نبی کریم ﷺ کی ایک حدیث نہ سناؤں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ بات کہ میں فجر کی نماز پڑھوں، پھر ایک مجلس میں بیٹھ کر سورج نکلنے تک اللہ عزوجل کا ذکر کرتا رہوں، یہ مجھے اللہ عزوجل کی راہ میں تیز رفتار گھوڑوں پر جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔“