المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الرباب عن سهل بن حنيف باب: رباب کی سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5594
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الصُّوفِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَائِشَةَ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالُوا: ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ، حَدَّثَتْنِي الرَّبَابُ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: مَرَرْنَا بِسَيْلٍ، فَدَخَلْتُ فِيهِ، فَاغْتَسَلْتُ فَخَرَجْتُ مَحْمُومًا، فَنَمَى ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مُرُوا أَبَا ثَابِتٍ أَنْ يَتَعَوَّذَ» ، قُلْتُ لَهُ: يَا سَيِّدِي، أَوَصَالِحَةٌ الرُّقَى؟ فَقَالَ: " لَا، إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ: النَّفْسِ، وَالْحُمَّى، وَاللَّدْغَةِ "ترجمہ
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم ایک سیلابی ندی کے پاس سے گزرے، تو میں اس میں اترا اور غسل کیا، پھر باہر نکلا تو مجھے بخار چڑھ گیا۔ یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابوثابت کو حکم دو کہ وہ اللہ کی پناہ مانگے (دم کرے)۔“ (رباب کہتی ہیں:) میں نے ان سے کہا: اے میرے سردار! کیا دم کرنا جائز ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”نہیں، سوائے تین چیزوں کے: نظرِ بد، بخار، اور ڈنک (کاٹے کا زہر)۔“