المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه باب: ابواُمامہ بن سہل بن حنیف کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 5568
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَزَّارُ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ، ثنا هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ يَدْنُو مِنْ أَهْلِهِ فَيُمْذِي، قَالَ: «يَغْسِلُ ذَكَرَهُ وَيَتَوَضَّأُ» ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا أَصَابَ الثَّوْبَ مِنْهُ؟ قَالَ: «يَتَحَرَّى مَكَانَهُ فَيَغْسِلُهُ»ترجمہ
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس آدمی کے بارے میں دریافت کیا جو اپنی بیوی کے قریب جاتا ہے تو اسے مذی خارج ہو جاتی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اپنا عضو دھو لے اور وضو کر لے۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! اگر اس سے کپڑے کو کچھ لگ جائے تو کیا کرے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جہاں لگنے کا گمان ہو وہاں کو دھو لے۔“