❮
❯
حدیث نمبر: 5547
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ الرُّمَّانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، قَالَ: مَرِضَ رَجُلٌ حَتَّى صَارَ جِلْدًا، فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ جَارِيَةٌ تَعُودُهُ، فَوَقَعَ عَلَيْهَا، فَضَاقَ صَدْرًا بِخَطِيئَتِهِ، فَجَاءَ الْقَوْمُ يَعُودُونَهُ، فَقَالَ: سَلُوا لِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي قَدْ وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَةٍ حَرَامًا، فَلْيُقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ، ولِيُطَهِّرْنِي، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالُوا: لَوْ حُمِلَ إِلَيْكَ لَتَفَسَّخَتْ عِظَامُهُ، وَلَوْ جُلِدَ لَمَاتَ، قَالَ: «فَخُذُوا مِائَةَ شِمْرَاخٍ، فَاضْرِبُوهُ ضَرْبَةً وَاحِدَةً»
ترجمہ

ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی بیمار ہو گیا یہاں تک کہ وہ صرف جِلد اور ہڈی رہ گیا، اس کی عیادت کے لیے ایک لونڈی اس کے پاس آئی تو اس نے اس سے بدکاری کر لی، اپنے اس گناہ سے اس کا سینہ تنگ ہو گیا۔ لوگ اس کی عیادت کے لیے آئے تو اس نے کہا: میرے لیے رسول اللہ ﷺ سے پوچھو، میں نے ایک عورت سے حرام کاری کر لی ہے، آپ ﷺ مجھ پر حد قائم کریں، اور مجھے پاک کریں۔ لوگوں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی اور عرض کیا: اگر اسے آپ کے پاس اٹھا کر لایا گیا تو اس کی ہڈیاں ٹوٹ جائیں گی، اور اگر اسے کوڑے مارے گئے تو وہ مر جائے گا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو سو تنکوں والی ایک ٹہنی لے لو اور اسے ایک ہی بار مار دو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 5547
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 77، حدیث 5568