المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه باب: ابواُمامہ بن سہل بن حنیف کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 5535
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا الْحِمْيَرِيُّ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ، حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: قَالَ أَبِي: «يَا بُنَيَّ، لَقَدْ رَأَيْتُنَا يَوْمَ بَدْرٍ، وَإِنَّ أَحَدَنَا لِيُشِيرُ بِسَيْفِهِ إِلَى رَأْسِ الْمُشْرِكِ فَيَقَعُ رَأْسُهُ عَنْ جَسَدِهِ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَيْهِ»ترجمہ
ابوامامہ بن سہل بن حنیف بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے بیٹے! میں نے ہمیں بدر کے دن ایسا دیکھا کہ ہم میں سے کوئی مشرک کے سر کی طرف اپنی تلوار سے صرف اشارہ کرتا تھا تو اس کے پہنچنے سے پہلے ہی اس کا سر اس کے دھڑ سے الگ ہو کر گر جاتا تھا۔“