المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعد مولى أبي بكر رضي الله عنه " كان ينزل البصرة " باب: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، بصرہ میں رہتے تھے
حدیث نمبر: 5477
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمُ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَعْدٍ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ قَالَ: «قَدَّمْتُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمْرًا، يَأْكُلُونَ بَيْنَ يَدَيْهِ، ويَقْرِنُونَ، فَنَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقِرَانِ»ترجمہ
سعد، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے کھجوریں پیش کیں، لوگ آپ ﷺ کے سامنے کھا رہے تھے اور دو دو کھجوریں ایک ساتھ ملا کر کھا رہے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے قران سے منع فرما دیا۔