المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعد بن محيصة أبو حرام الأنصاري باب: سیدنا سعد بن محیصہ ابوحرام انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 5452
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ، فَنَهَاهُ عَنْهُ، فَشَكَا إِلَيْهِ الْحَاجَةِ فَقَالَ: «اعْلِفْهُ نَوَاضِحَكَ»ترجمہ
…ابن ابی ذئب، ابن شہاب کے واسطے سے، حرام بن محیصہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے پچھنا لگانے والے کی کمائی کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے اس سے منع فرمایا۔ پھر انہوں نے آپ ﷺ سے اپنی ضرورت کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اپنے پانی ڈھونے والے اونٹوں کو کھلا دو۔“