المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند سعد بن الأطول باب: سیدنا سعد بن اطول رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 5448
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَدْرِ بْنِ أَصْلِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ، حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدُ اللهِ بْنُ بَدْرٍ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدٍ يَخْرُجُ إِلَى أَصْحَابِهِ بِتُسْتَرَ، فَيَزُورُهُمْ فَيُقِيمُ يَوْمَ دُخُولِهِ وَالثَّانِي وَيَخْرُجُ فِي الثَّالِثِ، فَيُقَالُ لَهُ: لَوْ أَقَمْتَ، فَيَقُولُ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الثَّنَاوَةِ فَمَنْ أَقَامَ بِبِلَادِ الْخَرَاجِ، فَقَدْ ثنا وَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ أُقِيمَ "ترجمہ
واصل بن عبداللہ بن بدر بن اصل بن عبداللہ بن سعد بن اطول کہتے ہیں: مجھے میرے والد عبداللہ بن بدر نے بتایا کہ عبداللہ بن سعد تستر میں اپنے ساتھیوں کے پاس جاتے، ان سے ملاقات کرتے، اپنے آنے کے دن اور دوسرے دن قیام کرتے اور تیسرے دن نکل جاتے۔ ان سے کہا جاتا: اگر آپ ٹھہرے رہتے۔ وہ کہتے: میں نے اپنے والد کو یہ کہتے سنا: مجھے رسول اللہ ﷺ نے ثناوہ (یعنی خراجی علاقوں میں بس جانے) سے منع فرمایا تھا، تو جو خراج والے علاقوں میں ٹھہر گیا اس نے ثناوہ کیا، اور میں یہ پسند نہیں کرتا کہ میں ٹھہروں۔