المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعد بن تميم أبو بلال السكوني " كان ينزل الشام بدمشق " باب: سیدنا سعد بن تمیم ابوبلال سکونی رضی اللہ عنہ، دمشق شام میں رہتے تھے
حدیث نمبر: 5443
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ بِلَالِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيْنَ بَنُوكَ؟» ، قُلْتُ: هَا هُمْ أُولَاءِ، قَالَ: «فَائْتِنِي بِهِمْ» فَأَمَرْتُ أَهْلِي فَأَلْبَسْتُهُمْ قُمُصًا بَيْضَاءَ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِهِمْ، فَقَالَ: «اللهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهُمْ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالضَّلَالَةِ، وَمِنَ الْفَقْرِ الَّذِي يُصِيبُ بَنِي آدَمَ»ترجمہ
…بلال بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے بیٹے کہاں ہیں؟“ میں نے عرض کیا: وہ یہ رہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں میرے پاس لاؤ۔“ چنانچہ میں نے اپنے گھر والوں کو حکم دیا تو انہوں نے انہیں سفید قمیضیں پہنائیں، پھر میں انہیں لے کر آپ ﷺ کے پاس آیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! میں انہیں کفر و گمراہی سے، اور اس فقر سے جو بنی آدم کو پہنچتا ہے، تیری پناہ میں دیتا ہوں۔“