حدیث نمبر: 5366
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ أَبُو نُعَيْمٍ الطَّحَّانُ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ أَبِي الصَّنْعَةِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ: «يَا سَعْدُ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى صَدَقَةٍ يَسِيرَةٍ مُؤْنَتُهَا، عَظِيمٍ أَجْرُهَا؟» قَالَ: بَلَى، قَالَ: «تَسْقِي الْمَاءَ» ، فَسَقَى سَعْدٌ الْمَاءَ
ترجمہ

سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اے سعد! کیا میں تمہیں ایسے صدقے کی رہنمائی نہ کروں جس کی مشقت کم اور اجر بہت زیادہ ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پانی پلاؤ۔“ چنانچہ سعد رضی اللہ عنہ نے پانی پلانا شروع کر دیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 5366
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 22، حدیث 5385