حدیث نمبر: 5349
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْمَرْوَزِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا نَذْرٌ، فَيُجْزِئُ عَنْهَا أَنْ أَعْتِقَ عَنْهَا؟ قَالَ: «أَعْتِقْ عَنْ أُمِّكَ»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری والدہ فوت ہو گئیں اور ان کے ذمے ایک نذر تھی، کیا میں ان کی طرف سے ایک غلام آزاد کر دوں تو یہ کافی ہو گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی والدہ کی طرف سے غلام آزاد کر دو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 5349
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 18، حدیث 5368