المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند سعد بن عبادة رضي الله عنه باب: سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 5348
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ الْحَلَبِيُّ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي مَنِيعٍ، ثنا جَدِّي، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ اسْتَفْتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ، فَتُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اقْضِهِ عَنْهَا» فَلْيَسْتَنَّ الْمُسْلِمُونَ فِي كُلِّ شَيْءٍ كَانَ عَلَى امْرِئٍ، فَتُوُفِّيَ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَهُترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے اپنی والدہ کے ذمے ایک نذر کے بارے میں فتویٰ طلب کیا، جو وہ پورا کیے بغیر فوت ہو گئی تھیں۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اسے ان کی طرف سے پورا کر دو۔“ لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ ہر اس چیز میں جو کسی شخص کے ذمے تھی اور وہ اسے پورا کیے بغیر فوت ہو گیا، اسی طریقے پر عمل کریں۔