المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعد بن عبادة الأنصاري ثم الخزرجي عقبي بدري أحدي نقيب، يكنى أبا ثابت، نزل بالشام وتوفي بها باب: سیدنا سعد بن عبادہ انصاری، پھر خزرجی، رضی اللہ عنہ، بیعت عقبہ، بدر اور احد میں شریک، نقیب، کنیت ابوثابت، شام میں رہائش اختیار کی اور وہیں وفات پائی
حدیث نمبر: 5341
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: قَامَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ يَبُولُ، ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ: «إِنِّي لَأَجِدُ فِي ظَهْرِي شَيْئًا» ، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ مَاتَ، فَنَاحَتْهُ الْجِنُّ فَقَالُوا:
[البحر السريع]
نَحْنُ قَتَلْنَا سَيِّدَ الْخَزْرَجِ ... سَعْدَ بْنَ عُبَادَهْ،
رَمَيْنَاهُ بِسَهْمَيْنِ ... فَلَمْ يُخْطِئْ فُؤَادَهْترجمہ
قتادہ کہتے ہیں: سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ پیشاب کرنے کے لیے کھڑے ہوئے، پھر واپس آ کر کہا: مجھے اپنی پیٹھ میں کچھ محسوس ہو رہا ہے۔ ابھی زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ وہ وفات پا گئے۔ کہا جاتا ہے کہ جنوں نے ان پر نوحہ کیا اور یہ اشعار کہے: ”ہم نے خزرج کے سردار سعد بن عبادہ کو قتل کر دیا، اسے دو تیر مارے جو اس کے دل سے نہ چوکے۔“