المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعد بن عبادة الأنصاري ثم الخزرجي عقبي بدري أحدي نقيب، يكنى أبا ثابت، نزل بالشام وتوفي بها باب: سیدنا سعد بن عبادہ انصاری، پھر خزرجی، رضی اللہ عنہ، بیعت عقبہ، بدر اور احد میں شریک، نقیب، کنیت ابوثابت، شام میں رہائش اختیار کی اور وہیں وفات پائی
حدیث نمبر: 5340
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: " بَيْنَا سَعْدٌ يَبُولُ قَائِمًا، إِذِ اتَّكَأَ فَمَاتَ، قَتَلَتْهُ الْجِنُّ، فَقَالُوا:
[البحر السريع]
نَحْنُ قَتَلْنَا سَيِّدَ الْخَزْرَجِ ... سَعْدَ بْنَ عُبَادَهْ
وَرَمَيْنَاهُ بِسَهْمَيْنِ ... فَلَمْ نُخْطِئْ فُؤَادَهْ "ترجمہ
ابن سیرین کہتے ہیں: سعد رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر پیشاب کر رہے تھے کہ اچانک ٹیک لگا کر بیٹھ گئے اور وفات پا گئے۔ کہا جاتا ہے کہ جنوں نے انہیں قتل کیا اور یہ اشعار کہے: ”ہم نے خزرج کے سردار سعد بن عبادہ کو قتل کر دیا، اور اسے دو تیر مارے جو اس کے دل سے نہیں چوکے۔“