المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب: اهتز العرش لموت سعد بن معاذ باب: سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات پر عرش کے ہلنے کا بیان
حدیث نمبر: 5326
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا حُمِلَتْ جِنَازَةُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ قَالَ الْمُنَافِقُونَ: مَا أَخَفَّ جِنَازَتِهِ لِحُكْمِهِ فِي قُرَيْظَةَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «لَا، وَلَكِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَحْمِلُهُ»ترجمہ
قتادہ، سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ اٹھایا گیا تو منافقین نے کہا: بنو قریظہ کے بارے میں ان کے فیصلے کی وجہ سے ان کا جنازہ کتنا ہلکا ہے! یہ بات نبی کریم ﷺ کو پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ فرشتے اسے اٹھا رہے ہیں۔“