المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعد بن معاذ الأنصاري ثم الأشهلي " بدري أحدي، يكنى أبا عمرو استشهد يوم الخندق " باب: سیدنا سعد بن معاذ انصاری، پھر اشہلی، رضی اللہ عنہ، بدری اور احدی، کنیت ابوعمرو، غزوہ خندق میں شہید ہوئے
حدیث نمبر: 5303
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا لَيْثُ بْنُ هَارُونَ الْعُكْلِيُّ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، حَدَّثَنِي، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ قَالَ: " ثَلَاثُ خِصَالٍ فِيَّ: مَا حَدَّثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَدِيثٍ إِلَّا صَدَّقْتُهُ وَعَلِمْتُ أَنَّهُ حَقٌّ، وَمَا حَضَرْتُ مَيِّتًا إِلَّا حَضَّرْتُ نَفْسِي بِمَا يَقُولُ وَمَا يُقَالُ لَهُ، وَلَا صَلَّيْتُ صَلَاةً فَحَدَّثْتُ نَفْسِي بِغَيْرِهَا حَتَّى أَقْضِيَ صَلَاتِي "ترجمہ
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھ میں تین خصلتیں ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے جو بھی بات فرمائی میں نے اس کی تصدیق کی اور جانا کہ وہ حق ہے، اور میں کسی میت کے پاس حاضر نہیں ہوا مگر میں نے اپنے دل کو اس کے متعلق سوچنے میں لگایا کہ وہ کیا کہتی ہے اور اس سے کیا کہا جاتا ہے، اور میں نے کبھی کوئی نماز اس طرح نہیں پڑھی کہ اس کے سوا کوئی اور خیال دل میں لایا ہو یہاں تک کہ اپنی نماز مکمل کر لوں۔