المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زنباع أبو روح الجذامي " كان ينزل الشام " باب: سیدنا زنباع ابوروح جذامی رضی اللہ عنہ، شام میں رہتے تھے
حدیث نمبر: 5282
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، وَابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ زِنْبَاعًا أَبَا رَوْحٍ وَجَدَ غُلَامًا لَهُ مَعَ جَارِيَتِهِ، فَقَطَعَ ذَكَرَهُ وَجَدَعَ أَنْفَهُ، فَأَتَى الْعَبْدُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا فَعَلْتَ؟» قَالَ: فَعَلَ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبْدِ: «اذْهَبْ فَأَنْتَ حُرٌّ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ زنباع ابو روح نے اپنے ایک غلام کو اپنی لونڈی کے ساتھ پایا تو اس کا عضوِ مخصوص کاٹ دیا اور اس کی ناک کاٹ دی۔ وہ غلام نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ سے یہ واقعہ بیان کیا۔ نبی کریم ﷺ نے زنباع سے فرمایا: ”تمہیں یہ کرنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ اس نے کہا: اس نے ایسا ایسا کیا تھا۔ نبی کریم ﷺ نے غلام سے فرمایا: ”جاؤ، تم آزاد ہو۔“