حدیث نمبر: 5257
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، قَالَا: ثنا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ، ثنا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللهِ أَوْ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ بِخَيْرٍ كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ الْغَازِي مِنْ غَيْرِ أَنَّ يَنْقُصَ مِنْ أَجْرِهِ شَيْءٌ، وَمَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ»
ترجمہ

سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں کسی غازی کو سامانِ جنگ فراہم کیا یا اس کے پیچھے اس کے اہل و عیال کی بھلائی کے ساتھ نگہداشت کی، اسے غازی کے برابر اجر ملے گا بغیر اس کے کہ اس کے اجر میں کوئی کمی ہو، اور جس نے کسی روزہ دار کو افطار کرایا اسے اس کے برابر اجر ملے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 5257
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 257، حدیث 5276