المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب ما جاء في لبس العمائم والدعاء وغير ذلك باب: عمامہ پہننے اور دعا وغیرہ کے بارے میں وارد روایات کا بیان
حدیث نمبر: 517
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ التُّسْتَرِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرُّ الْعُرُوقِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَكَرِيَّا الْغَسَّانِيُّ، حَدَّثَنِي عَبَّادُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُبَشِّرِ بْنِ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أُسَامَةَ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، فَصَلَّى قَرِيبًا مِنْهُ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «اللهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ، وَمِيكَائِيلَ، وَإِسْرَافِيلَ، وَمُحَمَّدٍ أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ» ثَلَاثَ مَرَّاتٍترجمہ
سیدنا اسامہ بن عمیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ فجر کی (سنت کی) دو رکعتیں پڑھیں، وہ آپ ﷺ کے قریب کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے تھے، آپ ﷺ نے دو ہلکی رکعتیں پڑھیں، تو انہوں نے آپ ﷺ کو تین بار یہ کہتے سنا: ”اے اللہ! جبریل، میکائیل، اسرافیل اور محمد ﷺ کے رب! میں آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“