المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عمرة مولى الأنصار، عن زيد بن خالد باب: ابوعمرہ، انصار کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5162
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ أَبِي عَمْرَةَ، قَالَ: يَزِيدُ، مَوْلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ يَوْمَ خَيْبَرَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ» فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ وَتَغَيَّرَتْ وُجُوهَهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ صَاحِبَكُمْ قَدْ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللهِ» فَنَظَرَ فِي مَتَاعِهِ فَوَجَدَ خَرَزًا مِنْ خَرَزِ يَهُودٍ قَدْ غَلَّهُ، وَاللهُ مَا أَظُنُّهُ يُسَاوِي دِرْهَمَيْنِترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: خیبر کے دن ایک آدمی وفات پا گیا، اس کا ذکر نبی کریم ﷺ سے کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھو۔“ لوگوں پر یہ بات گراں گزری اور ان کے چہرے متغیر ہو گئے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے ساتھی نے اللہ کی راہ میں خیانت کی ہے۔“ اس کے سامان کو دیکھا گیا تو اس میں یہودیوں کے منکے پائے گئے جو اس نے چھپائے تھے، اللہ کی قسم! میرا خیال نہیں کہ ان کی قیمت دو درہم بھی تھی۔