حدیث نمبر: 5161
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ أَبِي عَمْرَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ، يُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ تُوُفِّيَ بِخَيْبَرَ، فَذَكَرَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ» فَتَغَيَّرَتْ وُجُوهُ الْقَوْمِ لِذَلِكَ، فَلَمَّا رَأَى الَّذِي بِهِمْ، قَالَ: «إِنَّ صَاحِبَكُمْ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللهِ» فَفَتَّشْنَا مَتَاعَهُ فَوَجَدْنَا خَرَزًا مِنْ خَرَزِ الْيَهُودِ مَا يُسَاوِي دِرْهَمَيْنِ
ترجمہ

سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خیبر میں مسلمانوں میں سے ایک آدمی وفات پا گیا، اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھو۔“ اس پر لوگوں کے چہرے متغیر ہو گئے، جب آپ ﷺ نے ان کی یہ حالت دیکھی تو فرمایا: ”تمہارے ساتھی نے اللہ کی راہ میں خیانت کی ہے۔“ ہم نے اس کا سامان تلاش کیا تو اس میں یہودیوں کے منکے پائے جن کی قیمت دو درہم سے زیادہ نہ تھی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 5161
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 231، حدیث 5180