حدیث نمبر: 5157
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَكَمِ، ح وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالُوا: أَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ، أَخْبَرَهُ أَنَّ رَجُلًا تُوُفِّيَ يَوْمَ خَيْبَرَ، وَأَنَّهُمْ ذَكَرُوهُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَزَعَمَ زَيْدٌ أَنَّهُ قَالَ: «صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ» قَالَ: فَتَغَيَّرَتْ وُجُوهُ الْقَوْمِ لِذَلِكَ، فَزَعَمَ زَيْدٌ أَنَّهُ قَالَ: «إِنَّ صَاحِبَكُمْ قَدْ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللهِ» قَالَ: فَفَتَحْنَا مَتَاعَهُ فَوَجَدْنَا خَرَزَاتٍ مِنْ خَرَزِ يَهُودٍ يُسَاوِينَ دِرْهَمَيْنِ
ترجمہ

ابوعمرہ انصاری بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ خیبر کے دن ایک آدمی وفات پا گیا، لوگوں نے اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا، تو زید کے بقول آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھو۔“ راوی کہتے ہیں: اس پر لوگوں کے چہرے متغیر ہو گئے، تو زید کے بقول آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے ساتھی نے اللہ کی راہ میں خیانت کی ہے۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ ہم نے اس کا سامان کھولا تو اس میں یہودیوں کے منکے پائے جن کی قیمت دو درہم تھی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 5157
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 230، حدیث 5176