المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زياد بن مطرف، عن زيد بن أرقم باب: زیاد بن مطرف کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5048
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عِيسَى التَّنُوخِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، ثنا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ زِيَادِ بْنٍ مُطَرِّفٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ - وَرُبَّمَا لَمْ يَذْكُرْ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَحْيَى حَيَاتِي وَيَمُوتَ مَوْتَتِي ويَسْكُنَ جَنَّةَ الْخُلْدِ الَّتِي وَعَدَنِي رَبِّي، فَإِنَّ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ غَرَسَ قَصَبَاتِهَا بِيَدِهِ فَلْيَتَوَلَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَإِنَّهُ لَنْ يُخْرِجَكُمْ مِنْ هَدْيِي وَلَنْ يُدْخِلَكُمْ فِي ضَلَالَةٍ»ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے - اور بعض اوقات راوی زید بن ارقم کا ذکر نہیں کرتے - کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو چاہتا ہے کہ میری زندگی جیسی زندگی گزارے، میری موت جیسی موت پائے، اور اس ہمیشگی والی جنت میں رہے جس کا میرے رب نے مجھ سے وعدہ کیا ہے، جس کے پودے میرے رب عزوجل نے اپنے ہاتھ سے لگائے ہیں، تو وہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو اپنا ولی بنائے، کیونکہ وہ تمہیں کبھی میرے طریقے سے نہیں نکالے گا اور نہ کبھی تمہیں گمراہی میں داخل کرے گا۔“