المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الله الشيباني، عن زيد بن أرقم باب: ابوعبداللہ شیبانی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5046
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللهِ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا فِي مَجْلِسِ بَنِي الْأَرْقَمِ، فَأَقْبَلَ رَجُلٌ، مِنْ مُرَادٍ يَسِيرُ عَلَى دَابَّتِهِ حَتَّى وَقَفَ عَلَى الْمَجْلِسِ فَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَفِي الْقَوْمِ زَيْدٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ، هَذَا زَيْدٌ، فَقَالَ: أَنْشُدُكَ بِاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يَا زَيْدُ، أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِعَلِيٍّ: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَانْصَرَفَ عَنْهُ الرَّجُلُترجمہ
ابوعبداللہ شیبانی بیان کرتے ہیں: میں بنو ارقم کی مجلس میں بیٹھا تھا کہ (قبیلہ) مراد کا ایک آدمی اپنی سواری پر چلتا ہوا آیا یہاں تک کہ مجلس کے پاس آ کر رک گیا، سلام کیا اور پوچھا: کیا لوگوں میں زید موجود ہیں؟ لوگوں نے کہا: ہاں، یہ ہیں زید۔ اس نے کہا: اے زید! میں تمہیں اس اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کو علی سے یہ فرماتے سنا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں، علی اس کے مولیٰ ہیں، اے اللہ! جو ان سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو ان سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ“؟ فرمایا: ہاں۔ تو وہ شخص ان سے واپس چلا گیا۔